عام انتخابات ، شوکت ترین کا اہم بیان 

Jul 31, 2022 | 00:01:AM
شوکت ترین ، بیان
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے،12.5 فیصد مہنگائی کا الزام ہم پر لگایا جاتا تھا اب عوام کو کچل دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اپنے ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا کہ روپے کی گراوٹ دیکھتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ یہ معیشت کو نہیں سنبھال سکتے،تحریک انصاف کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود ہوشربا مہنگائی کے ذمہ دار بن بیٹھے،عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہ رہا، سب سازشوں اور لوٹ کھسوٹ سے بنائی رقم بچانے میں مصروف ہیں ۔شوکت ترین کا مزید کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے،12.5 فیصد مہنگائی کا الزام ہم پر لگایا جاتا تھا اب عوام کو کچل دیا گیا ہے،تو پھر ہم کب تک نئے انتخابات کا انتظار کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے خبردار کردیا