معروف یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گِر کر  دم تو ڑ گیا

Jul 31, 2021 | 17:54:PM
معروف یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گِر کر  دم تو ڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ڈنما رک کے معروف یو ٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ اٹلی کے بلند پہاڑی سلسلے ایلپس پر ایک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران گِر کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق البرٹ ڈیر لینڈ کے یوٹیوب پر 171,000 اور انسٹاگرام پر 235,000 سے زائد فالوورز ہیں۔وہ اپنے گانے ’ایموجی‘ اور ’ویفلز‘ اور 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ، ’ٹیم البرٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ان

کی والدہ نے بیٹے کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان کے مداح ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

ان کی عمر 22سا ل تھی ، انہیں بچانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا لیکن ڈیرلینڈ کو بچایا نہیں جا سکا اور وہ اتنی بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرشل گبز کے پی ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے