ہرشل گبز کے پی ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے

Jul 31, 2021 | 17:34:PM
 ہرشل گبز کے پی ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)جنو بی  افریقہ کے معروف کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کی جانب سے بھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ہر شل گبز نے لیگ میں شرکت سے متعلق کے پی ایل کوآگاہ کردیا ہے ، اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دباواوردھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کشمیرپریمیئرلیگ میں ہرصورت شرکت کروں گا۔

یا درہے کہ اس سے قبل ٹو ئٹر پر جاری بیان میں جنو بی افریقہ کے معروف کر کٹر  ہرشل گبز کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدف کنول ازدواجی زندگی سے متعلق بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں