بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

Jul 31, 2021 | 12:01:PM
بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بریک اپ کا درد ایسا ہوتا ہے کہ انسان نہ تو کسی سے اس کے بارے میں بات کرتا ہے اور نہ اس کو برداشت کرسکتا ہے ایسی صورتحال میں انتقام کا احساس اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ انسان  کچھ ایسا کام کرجاتا ہے جس کا اندازہ بھی لگانا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مشرقی چین کے زیجیانگ صوبے شاؤشنگ کی رہنے والی  زو نامی لڑکی نےاپنے بوائے فرینڈ چین کی بے وفائی کے بدلے اسے مزیدار سبق سکھانے کےلئے بوائے فرینڈ کی ہی کار رینٹ پر لی اور پھر اسے محض دو دن میں اتنا بے تحاشہ دوڑایا کہ کار نے 49 سگنل توڑ ڈالے۔اس ماسٹر پلان میں  لڑکی نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کو بھی شامل کیا۔ دلچسپ بات تو یہ رہی کہ پلان میں شامل لوگوں کو یہ سب معلوم نہیں تھا کہ لڑکی کیا مائنڈ گیم  کھیل رہی ہے۔عجیب و غریب مشن میں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کا بینک بیلینس ادھا کر دینے اور کریمنل ریکارڈ بڑھا دینے کا پورا معاملہ سیٹ کر لیا تھا۔اس کے علاوہ بھی جتنے ٹریفک قواعد توڑے جا سکتے تھے وہ سب توڑے تاکہ کار پر زیادہ چارج لگ سکے۔

یہ بھی پڑھیںطلبا ہو جائیں تیار۔۔انٹرمیڈیٹ اور میٹرک  امتحانات کی نئی پالیسی جاری
 پولیس کو جب ڈرائیور کا رویہ ٹھیک  نہ لگا تو انہوں نے معاملے کی تفتیش کی،پولیس نے کار کو رینٹ  پر دینے والے کا نام ڈھونڈا تو یہ چین نام کا ایک شخص نکلا جس نے کار ادھار پر لی تھی۔ پولیس کے سختی سے پوچھتے ہی چین نے بتایا کہ اس نے اپنی دوست زو کے کہنے پر یہ کار کرائے پر لی تھی تو اسی نے یہ سارے سگنل توڑے ہوں گے۔جب پولیس نے لڑکی زو سے پوچھا تو اسنے جلد ہی یہ بات اگل دی کہ کار اس نے لی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سے اس کی بے وفائی کا بدلہ لینا چاہتی تھی۔جرمانے کی رقم جتنی زیادہ ہوگی بے وفا بوائے فرینڈ کو پریشانی کا سامنا کرنے پڑے گا جس سے مجھے سکون ملے گا۔