پریانکاچوپڑہ پہلی بار اپنی بیٹی کو منظرعام پر لے آئیں،تصاویروائرل

Jan 31, 2023 | 11:57:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پریانکاچوپڑہ پہلی بار اپنی بیٹی کو منظرعام پر لے آئیں
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا۔

15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

دوسری جانب مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح تبصرے کررہے ہیں۔متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا نے کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا، اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ پرائیویسی کے باعث بیٹی کو فی الحال لوگوں میں متعارف نہیں کرانا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے فلم پٹھان سے قبل کیا تاثرات تھے؟اداکار نے بتادیا

کئی بار پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن زیادہ تر اس پر ایک ایموجی بنا ہوتا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)