انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی کی کوئی منطق نہیں تھی۔۔ ایلیکس ہیلز

Jan 31, 2022 | 23:00:PM
انگلش, کرکٹر, ایلیکس, ہیلز
کیپشن: انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

ایک انٹرویومیں ایلیکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا میں انگلش کرکٹ بورڈ  کی مدد کی، اس کے بعد منسوخی کی منطق نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے، انگلینڈ کو صرف مختصر دورے کےلئے پاکستان آنا تھا۔انگلش کرکٹر نے کہا کہ متعدد بار پاکستان آیا ہوں، ہر بار بہت انجوائے کیا، پاکستان کی خوبصورتی کا سنا ہے، کورونا کے باعث گھومنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اعلیٰ معیار کا ٹورنامنٹ ہے، اس ایونٹ میں بطور بیٹر کھیلنا مشکل ہے کیونکہ بولنگ بہت ہی زبردست ہے۔ایلیکس ہیلز نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل کی زندگی آسان نہیں ہوتی، ذاتی اہداف کبھی نہیں رکھتا، میرے لیے ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے، زیادہ رنز بناﺅں، ٹیم میں واپسی کا یہی راستہ ہے، ہوم گراﺅنڈ میں ورلڈ کپ مس کرنے کا دکھ بھی ہے اور غصہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2022 میں بطور کپتان اور بیٹسمن ناکام۔۔بھارتی میڈیا کا ایڈوانس واویلا