سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Jan 31, 2022 | 22:24:PM
کاروباری ہفتے، پہلے روز، سونے کی قیمت، بڑی کمی،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں 1 ہزار روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 2 روپے رہی۔
خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا خواتین نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے ،سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان