واٹس ایپ  کا ایک اور کارنامہ۔۔صارفین کی بڑی پریشانی ختم

Jan 31, 2022 | 12:57:PM
 سوشل میڈیا ، صارفین ، واٹس ایپ ، بیٹا صارفین، اپ ڈیٹ
کیپشن:  واٹس ایپ فیچر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے اس دور میں پیغام رسانی کے لئے مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہیں، صارفین کی پڑھتی ہوئی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کی پریشانی کو فوری دور کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔

 واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے  نئے فیچرز متعارف کرانے کیلئےسرگرم عمل ہے،واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو گزشتہ دو تین روز سے ایپلی کیشن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا،بیٹا صارفین جب اپنا واٹس ایپ کھولتے تو اُن کے سامنے یہ پیغام ’’واٹس ایپ رُک گیا ہے‘‘ ظاہر ہورہا تھا۔ عام طور پر ایسا پیغام اینڈرائیڈ سسٹم میں اُس وقت آتا ہے جب کوئی ایپلی کیشن درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔

 صارفین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مسئلے کو جب سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اجاگر کیا تو میٹا نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی،واٹس ایپ نے بیٹا ورژن پریشانی کا سامنا کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں،بیٹا صارفین گوگل پلے اسٹور پر جاکر واٹس ایپ ٹائپ کریں جہاں انہیں اپ ڈیٹ کا بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد ایپ اپ ڈیٹ ہوگی اور پریشانی ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں کی پھر سے انٹری۔۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی