24 ارب کی زمین لیگی رہنماؤں سے واگزار کروائی،شہزاد اکبر 

Jan 31, 2021 | 16:12:PM
 24 ارب کی زمین لیگی رہنماؤں سے واگزار کروائی،شہزاد اکبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر  نے کہا کہ چھتیس ن لیگی رہنماوں سے 24ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔ زمین پر قابض رہنے والوں سے معاوضہ بھی وصول کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق  شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں،ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے اور لوٹنے والوں کی پشت پناہی کرنا ہے۔ چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔ سپریم کورٹ نے ان کے لئے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے۔

کھوکھربرادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں اورانہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے ،دوماہ پہلے 80 کنال 2 مرلے جگہ واپس لی گئی۔ خرم دستگیر سے 9 کروڑکی زمین واپس لے کر پارک بنا دیا گیا  اور ان سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہیں، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ۔معاون خصوصی کے مطابق چودھری تنویرسے 7 ارب کی بے نامی پراپرٹی، دانیال عزیز کے والد سے اڑھائی ارب روپے مالیت کی 2400 کینال زمین واگزار کرائی گئی۔ جاوید لطیف نے میاں فلورملزمیں 8 کنال 2 مرلے جگہ شامل کی ہوئی تھی اور ایک اڈہ واپس لیا گیا۔ احسان اللہ باجوہ سے 664 کنال سرکاری زمین اور مظہر رشید سے 25 ایکڑ اوقاف کی زمین واپس لی گئی جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔ میرہزارکھیترانی 36 ہزارکنال جگہ پر قابض ہیں، ان سے ایک ہزار کنال جگہ واپس لی گئی ہے۔ عابدشیرعلی سے 2 ارب مالیت کی سرکاری زمین، مائدہ حمید کے شوہر سے 10 کروڑ کی زمین اور اعجاز احمد سے 50 کروڑ کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔