جعلی پیر کی کارستانی،گن پوائنٹ پر خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Jan 31, 2021 | 15:51:PM
جعلی پیر کی کارستانی،گن پوائنٹ پر خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ کے علاقےچھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لئے  پیر کے پاس تعویذ لینے گئی مگر ظالم نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔