زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا:عثمان بزدار

Jan 31, 2021 | 10:58:AM
زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ہاشم جواں بخت، حنیف پتافی، شہاب الدین ، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، سردار احمد علی دریشک، احمد شاہ کھگہ، ندیم عباس بارا، سرفراز حسین ،محمد آصف اورعباس علی شاہ شامل تھے۔

اس موقع پر پر وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ ان کی توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک پر ظلم کیاگیا۔حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دورکررہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے چھانگا مانگا کا اچانک دورہ بھی کیا، ان کا ہیلی کاپٹرپر چھانگا مانگا تو انتظامیہ کی دوڑ لگ گئی۔