سال نو کے موقع پرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

Dec 31, 2025 | 22:59:PM
سال نو کے موقع پرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیو ائیر نائٹ پر  جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

 سندھ حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے  موٹر سائیکل پر دو افراد کے سوار ہونے پر پابندی کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا  ہے۔

اس نوٹی فیکیشن کے  مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر  پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت آج نیو ائیر نائٹ پر  شہر میں اسلحےکی نمائش  اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

 ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانےکا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں  پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی  روک تھام کے لیے ڈرون  اڑائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد، شریف آباد، عزیزآباد، ناظم آباد  اور دیگر علاقوں  میں ڈرون اڑانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی  ویڈیو  ریکارڈ  کرکے مقدمہ  درج کیا جائےگا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کردیےگئےہیں۔