خضر افضال چوہدری کی پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو 35ویں نیشنل گیمز پر کامیابی کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے فوکل پرسن سہیل جاوید بٹ کے مطابق حضر افضال چوہدری ڈایریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ اور یوتھ افیرز نے نیشنل گیمز کراچی میں ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈ اور 7 برونز میڈل جیتنے پر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان اور سیکرٹری جنرل عقیل جاوید بٹ نمجو ورلڈ ویٹ لفٹنگ کپ ایران کے برونز میڈلسٹ کو دلی مبارکباد اور شاباش دی ۔
پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن پنجاب سپورٹس بورڈ کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی،ٹرینگ کیمپ کا انعقاد اور بہترین خوراک کی سپلائی کھلاڑیوں کی سرپرستی کی وجہ سے پنجاب نے ایک گولڈ ،7 برونز میڈل جیتے۔
اس موقع پر بدقسمتی سے پنجاب کے عامر علی (ھجویری کلب لاھور) کا انجری کی وجہ سے ممکنہ گولڈ میڈل رہ گیا ،پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پنجاب سپورٹس بورڈ اس سلسلے میں اپنی سرپرستی کو جاری رکھے گا اور میڈلسٹ مینز اور وومینز ویٹ لفٹرز کو سرکاری ملازمت وغیرہ دلوانے میں بھی سرپرستی اور مدد کریگا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں بابر اعظم کو کس سے محبت ہوگی؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا