محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی ،اگلے 2 سے 5 گھنٹے اہم قرار

Dec 31, 2025 | 18:02:PM
محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی ،اگلے 2 سے 5 گھنٹے اہم قرار
کیپشن: بارش و برفباری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی،ملک کے بیشتر بالائی علاقے سرد مغربی ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار اسلام آباد راولپنڈی  میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے ۔ٹیکسلا، چکوال ،اٹک، جہلم، تلہ گنگ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے  جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع دیر ،چترال ،سوات ،شانگلہ ،کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔ایبٹ آباد ،مانسہره ،مہمند، خیبر، باجوڑ ،ہنگو ،کوہاٹ، کرک ،پشاور، نوشہره، چارسدہ اورمردان میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔

ادھر مری ،گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اس دوران وقفے وقفے سے بارش برفباری متوقع ہے  ۔

بارش برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے ،پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ / برفانی تودے گرنے کا خطره ہے۔بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال نو کے پہلے روز پٹرول کی قیمت وہی ہونے کاامکان جو 2025کےپہلےدن تھی