پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد

Dec 31, 2025 | 14:05:PM
پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب میں زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ نسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے۔

رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر انتقال ممکن نہیں، ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 لاگو ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ معاہدے یا سٹامپ پیپر پر انتقال درج نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا شہریوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ، شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریونیو افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ یہ نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل ہوگا۔