کسان اتحادنے پانچ جنوری بروز پیر کواحتجاج کی کال دے دی

Dec 31, 2025 | 12:23:PM
کسان اتحادنے پانچ جنوری بروز پیر کواحتجاج کی کال دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کسان اتحادنے  لاہور سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے پانچ جنوری بروز پیر کواحتجاج کی کال دے دی۔
پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کسان کا سب کچھ پاکستان میں ہے اور ان کا فیصلہ کرنے والوں کا سب کچھ باہر کے ممالک میں ہے ۔
خالد محمود کھوکھر نےکہاکہ ہم نے اس بار گندم صرف خدا کے خوف سے کاشت کی،آج کسان بہت پریشان ہے،منڈی میں جس بوری کا ریٹ 8 سے دس ہزار ملتا تھا آج 15 سو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع
پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے مزیدکہاکہ کسان زیور ، جانور ، درخت بیچ کر کھادوں پر پیسے لگاتا ہے، صرف فوڈ سکیورٹی کے لیے،کسان کو ان سب کے بدلے میں عزت تک نہیں ملتی،بار بار کہا گیا کہ کسان کارڈ دیا گیا، کسان کارڈ قرضہ ہے ،آج گوبھی، کنو اور گنے کا کاشتکار رو رہاہے۔