دنیا کا سب سے موٹا شخص گردوں میں خرابی کے باعث چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کا سب سے موٹاشخص 41 سال کی عمر میں گردوں کے انفیکشن کے باعث انتقال کرگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو نامی شخص کا تعلق میکسیکو سے تھا جسے دنیا کا سب سے وزنی شخص قرار دیا گیا تھا۔
جوآن پیڈرو فرا نکو شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے،تاہم بدقسمتی سے دن بدن ان کی صحت میں مزید خرابی پیدا ہوتی گئی اور وہ 41 برس کی عمر میں گردوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟
گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ 2017 میں 1,322 پاؤنڈ وزن کے ساتھ دنیا کے سب سے موٹے زندہ انسان قرار پائے تھے اور طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے، جبکہ موت کے وقت بھی ان کا اتنا ہی وزن تھا۔