کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟

Dec 31, 2025 | 11:02:AM
کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اقصیٰ شاہد)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر حکام نے شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ شرجیل میمن کا کہنا تھا ہم نے عوام سے ڈبل ڈیکر بسوں کا وعدہ کیا تھا، ایسے پروجیکٹ لا رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔
شرجیل میمن کا مزیدکہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس کا کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا، ڈبل ڈیکر بس سروس ابتدائی طور پر ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائیں گی، کوشش ہے کہ سب سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں نظر آئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے سہولیات بڑھا رہے ہیں،کوشش ہے کہ نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات سندھ بھر میں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک بارپھربجلی سستی ہونے کا امکان
انہوں نے بتایا کہ پیپلز بس سروس سے سوا لاکھ لوگ روزانہ سفر کر رہے ہیں جبکہ گرین لائن بس سروس پر 65 ہزار لوگ سفر کر رہے ہیں، ریڈ لائن اور بی آر ٹی پربھی دوبارہ کام شروع ہوگیا ہے۔
 صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کراچی کی سڑکوں کے لیے تمام لوگ ملکر کام کر رہے ہیں، صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ شاہراہ بھٹو سٹیٹ آف دی آرٹ کا تحفہ عوام کو دیا گیا ہے۔