برطانیہ کا متعدد اسلامی ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان

Dec 31, 2023 | 09:50:AM
 برطانیہ نے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کر دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ نے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کر دیا۔ 

اسلامی ملکوں سے آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024ء سے ہو گا، برطانوی حکومت کے مطابق اردن سمیت خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک 2024 میں الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے۔

بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔ تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ 2022ء میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔