اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے ہزاروں امیدوار آگئے، سٹیڈیم کھچا کھچ بھر گیا

Dec 31, 2022 | 14:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ملک کا کانسٹیبلان کی بھرتی کا سب سے بڑا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق 1 ہزار 6 سو 67 خالی آسامیوں کیلئے پاکستان بھر سے 30 ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار تحریری امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھرتی گزشتہ پانچ سالوں سے نفری کی کمی کو پورا کرے گا۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سیکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر اور سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

امتحانات کے تمام مراحل کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے تمام انتظامی افسران کو شاباش دی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی طرف سے نظم و ضبط کی پاسداری کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔