امریکا کی پہلی خاتون براڈکاسڑ بابرا والٹرز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

Dec 31, 2022 | 13:17:PM
امریکا کی پہلی خاتون براڈکاسڑ بابرا والٹرز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
کیپشن: بابرا والٹر (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر اور براڈکاسٹر بابرا والٹرز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

12 ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی بابرا والٹرز 1976ء میں امریکی ٹی وی پر نیوزکاسٹر بنیں، بابرا والٹرز کو 2000ء میں نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 بابرا والٹرز نے اپنے کیرئیر میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر کے ساتھ ساتھ کیوبا کے فیڈل کاسترو سے لے کر روس کے ولادیمیر پیوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔