بختاور بھٹو زرداری کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

Dec 31, 2022 | 12:47:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بختاور بھٹو زرداری نے سال کے اختتام پر ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے بتا دیا کہ ان کا سال 2022 کیسا رہا۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی بختاور بھٹو زرداری نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو لمحے بھر میں وائرل ہو گئی۔

ویڈیو کا آغاز ان کے بڑے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی سالگرہ کی تقریب سے لی گئی ایک تصویر سے ہوتا ہے جس کے بعد، یک بعد دیگر سال بھر کے مختلف یاد گار لمحموں کی تصاویر اس ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

@bakhtawarbhuttozardari #2022 #nanababa of 2 ♥️ #family #2022recap #mirhakimmahmoodchoudhry #mirsijawalmahmoodchoudhry #pakistan #blessed #jeayasifalizardari ♬ original sound - BakhtawarBZ

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی دبئی آمد ، ان کی سالگرہ ، میر سجاول چوہدری کی پیدائش، میر حاکم کا پہلا قدم سمیت کئی مختلف یاد گار لمحے اس ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے لئے سال 2022 بہت خوش گوار رہا۔

ابھی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر شیئر کئے ہوئے صرف 20 گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور اب تک 12.8 ہزار سے زائد بار لائک اور 2 سو سے زائد بار ری شیئر کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی ہے۔ان کی شادی 2021 کے ابتدا میں ہوئی تھی اور اب وہ 2 بیٹوں میر حاکم اور میر سجاول کی ماں بھی ہے۔