محبت کا جھانسہ دیکر بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار

Dec 31, 2022 | 11:07:AM
محبت کا جھانسہ دیکر بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کرکے پیسے بٹورتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

   پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے اعتراف کیا کہ وہ یہ سب ملکر کرتے رہے ہیں۔

خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کرکے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔