ن لیگ کو دھچکا: بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

Dec 31, 2022 | 09:24:AM
ٹیکسلا سے ن لیگ کو دھچکا، سابق ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکسلا سے ن لیگ کو دھچکا، سابق ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار ممتاز خان نے ن لیگ کیساتھ 37 سالہ رفاقت کو خیرباد کہہ دیا۔ سردار ممتاز خان مسلم لیگ ن کے این اے 63 سے ٹکٹ ہولڈر رہے اور 2018 کے الیکشن میں چودھری نثار او وفاقی وزیر سول ایوی ایشن سرور خان کے خلاف الیکشن بھی لڑا۔

سردار ممتاز خان نے اپنے گھر میں منعقدہ باقاعدہ تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔