چور کو” سونا “ مہنگا پڑ گیا

Dec 31, 2021 | 19:17:PM
نیند۔چور۔پولیس۔گھر۔آنکھ۔گرفتار
کیپشن: بیڈ روم کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیند چورکو مہنگی پڑگئی۔ چوری کرنے جس گھرمیں داخل ہو ،ا وہیں سوگیا۔آنکھ پولیس کی آمد پرکھلی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے علاقے لکسور کے ایک گھرمیں چورداخل ہوا لیکن گھرکے آرام دہ ماحول اورآرام دہ بسترکودیکھ کر اس سے رہا نا گیا اور لیٹ گیا۔بد قسمتی سے چند لمحوں میں ہی اس کی آنکھ لگ گئی ۔ چورجس وقت گھرمیں داخل ہوا اس وقت اہل خانہ گھرمیں موجود نہیں تھے لیکن جب گھروالے لوٹ کرآئے توایک اجنبی شخص کو بیڈروم میں بے خبر سوتا دیکھ کر حیران رہ گئے اورپولیس کوخبر کردی۔پولیس نے چورکوگرفتارکرلیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔تنازع یوکرائن ۔۔روسی وامریکی صدورکاٹیلی فونک رابطہ ۔۔ایک دوسرے کو دھمکیاں