پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں، آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ 

Dec 31, 2021 | 14:16:PM
پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں،
کیپشن: پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، کرکٹر بین کٹنگ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے فکر ہوکر پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں  دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ ایک بار بھی پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوئے، اگرچہ ان کے خیال میں پاکستانی شائقین کو آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر دیکھ کر کچھ جھنجھلاہٹ ہوگی لیکن امید ہے آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی ان کو پسند کریں گے۔

خیال رہے کہ انہوں نے کہا  پاکستانی عوام خاصی پرجوش ہے اور  یہی وجہ ہے کہ وہاں کھیلوں کے میدانوں میں خاصہ رش ہوتا ہے، یقیناًآسٹریلوی ٹیم کو پاکستان بہت پسند آئے گا۔ بین کٹنگ نئے برس کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 7 ویں سیزن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے  جب کہ وہ گزشتہ 2 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید 3نوجوان شہید