مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید 3نوجوان شہید

Dec 31, 2021 | 14:00:PM
بھارتی دہشتگردی، تین کشمیری نوجوان شہید، فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی دہشتگردی، تین کشمیری نوجوان شہید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، شہید نوجوانوں کی تعداد 9ہو گئی
 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز  نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ  میں شہید کیا، مقبوضہ کشمیر میں 48 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    نا معلوم افراد کی فائرنگ۔ انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق