عامر لیاقت کی طبیعت ناساز۔۔۔ہسپتال سے تصویر سامنے آگئی

Dec 31, 2021 | 00:53:AM
رکن قومی اسمبلی، کراچی، نجی ہسپتال میں داخل
کیپشن: عامر لیاقت، ہسپتال میں زیرعلاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو طبیعت بگڑنے پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکرٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا " دعائے صحت کی اپیل، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ، اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔"

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا"عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔" یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت تشویشناک۔۔۔ رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹ نے لوگوں کو پریشان کردیا