گوبر اٹھانے والی خاتون نے سو ل مجسٹریٹ کاامتحان پا س کر لیا

Dec 31, 2020 | 23:54:PM
گوبر اٹھانے والی خاتون نے سو ل مجسٹریٹ کاامتحان پا س کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوبر اٹھانے والی خاتون نے سو ل مجسٹریٹ کاامتحان پا س کر لیا،کا میا بی تیسری بار امتحان میں شمو لیت کے بعد ملی ۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ سونل شرما کا تعلق انڈین ریاست راجستھان کے شہر اودھے پور سے ہے۔ چوتھی جماعت سے لے کر ابھی تک ان کے دن کا آغاز صبح سویرے اٹھ کر گائے بھینسوں کا گوبر اٹھانے کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن بہت جلد وہ لوگوں کو انصاف دلانے کے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ سونل شرما نے کم وسائل کی وجہ سے ہمت نہیں ہاری راجستھان کی جوڈیشل سروسز کے مقابلے کے امتحان میں 2017 میں سونل نے پہلی بار حصہ لیا تھا۔ اس بار وہ محض تین نمبر سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ لیکن انھوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ 2018 میں انھوں نے دوبارہ کوشش کی۔ اس بار بھی وہ حتمی فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں اور محض ایک نمبر سے باہر ہو گئیں۔ لیکن ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں آ گیا۔اس کا ملال انھیں کئی ماہ تک رہا۔ لیکن ایک سال بعد نومبر میں کامیاب امیدواروں میں شامل ہوگئیں، جو اب ایک سال کی تربیت بعد باقاعدہ فرسٹ سول مجسٹریٹ کی سیٹ سنبھالیں گی۔ سونل شرما کی ہمت ان لوگوں کے لئے بڑا حوصلہ ہے جن کے پاس وسائل کی کمی ،بہتر ماحول نہیں ۔