2020 : بہت سی اہم شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں

Dec 31, 2020 | 21:29:PM
2020 : بہت سی اہم شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سال2020میں پاکستان کی کئی اہم سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات دنیاسے رخصت ہوگئیں۔

سال2020کئی ایسے زخم دےگیا جن کوبھرناممکن نہیں۔ کئی معروف شخصیات دنیاسے رخصت ہوگئیں۔ سات جنوری کو سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر91 برس تھی۔
پرنس آف کوٹ فتح خان، ملک عطامحمدخان 6 فروری کو خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر اناسی برس تھی۔ معروف سیاسی شخصیت اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبرنعیم الحق کینسر کے باعث15فروری کودنیاسے رخصت ہوگئے۔ نعیم الحق کاشماروزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتاتھا۔
سابق مئیرکراچی نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث 25 فروری کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 89 برس تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک بانی اور سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر مبشر حسن 14 مارچ کو دنیاچھوڑگئے۔
معروف عالم دین اورجامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم 20جون کودنیاسے رخصت ہوئے۔معروف عالم دین علامہ طالب جوہری22جون کودنیا سے پردہ فرماگئے۔سابق امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن بھی اس سال دنیا چھوڑگئے، ان کا انتقال 26 جون کوہوا۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ اورسینئرسیاستدان میرحاصل بزنجو 20 اگست کو پھیپھڑوں کے کینسرکے باعث انتقال کرگئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ 12نومبرکوکروناکے باعث دنیا سےرخصت ہوئے۔
19 نومبر کومعروف عالم دین اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی دنیاسے پردہ کرگئے۔سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی حرکت قلب بند ہونے کے باعث 2 دسمبرکوانتقال کرگئے۔ ان کی عمر76برس تھی۔