پہلا ون ڈے :سری لنکا نے زمبابوے کو5 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنائے، اوپننگ بلے باز برائن ینیٹ نے 29گیندوں پر 21سکور کیے جس میں 2چوکے شامل تھے۔
بین کوران نے 95گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9چوکے شامل تھے، برینڈن ٹیلر نے 37گیندوں پر 20سکور کیے، سین ولیمز نے 28گیندوں پر 20رنز بنائے جس میں 1چھکا اور 1چوکا شامل تھا، سکندر رضا نے 55گیندوں پر 59رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 5چوکے شامل تھے۔
ٹونی منیونگا نے 13گیندوں پر 10 سکور کیے ، کلائیو مڈانڈا نے 36گیندوں پر 36سکور کیے جس میں 4چوکے شامل تھے، بریڈ ایوانز نے 5گیندوں پر 8رنز بنائے جبکہ رچرڈ گراوا 2گیندوں پر 2رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے 2، دلشان نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ، دشمانتھا چامیرا نے 3وکٹیں حاصل کیں، جینتھ لیانگے نے 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
سری لنکا نے مطلوبہ ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپننگ بلے باز پاتھم نسکان نے 136گیندوں پر 122رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16چوکے شامل تھے ، فرنینڈو 27گیندوں پر 14سکور کر کے آئوٹ ہوئے ان کی اننگز میں 2چوکے شامل تھے، کوشل مینڈس نے 10گیندوں پر 5سکور کیے، سدیرا نے 46گیندوں پر 31رنز بنائے ۔
زمبابوے کی ٹیم نے 11رنز اضافی دیئے جس میں لیگ بائی کے 4، نو بال کے 1 اور وائیڈ بال کے 6رنز شامل تھے، رچرڈ نگاروا نے 1، ارنسٹ ماسکو نے 1جبکہ بریڈ ایوانز نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے دھونی کو مینٹور شپ کی پیشکش