ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورزآج سے بند، ملازمین کیلئے 19.5 ارب کا پیکیج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں آج سے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ ملازمین کے لیے 19.5 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے، 19.5ارب روپے کا پیکج تمام یوٹیلیٹی ملازمین کو دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین ہیں، پورے پاکستان میں یوٹیلیٹی سٹورز کی پراپرٹیز کو بھی آکشن کیا جائے گا،ہم ملازمین کیلئے متفقہ پیکج دینے جارہے ہیں۔
یہ بھی بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے، ریگولر ملازمین کے لیے 13.18 ارب، کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 3.6 ارب، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے بھی 2 ارب روپے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص ٹولہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کررہا ہے:عظمیٰ بخاری
ان کا کہنا ہے کہ آج دکھی دل سے کہنا چاہتا ہوں یہ ادارہ چلتا تو اچھی بات تھی، یوٹیلیٹی سٹورز کی وجہ سے ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، سر توڑ کوشش کی کہ یوٹیلیٹی سٹورز فعال رہیں۔