گھر پر ’’قیمہ ان پیٹا پاکٹس‘‘ بنا کر بارش کے موسم کا مزہ دوبالا کریں

Aug 31, 2025 | 13:53:PM
 گھر پر ’’قیمہ ان پیٹا پاکٹس‘‘ بنا کر بارش کے موسم کا مزہ دوبالا کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بارش کے موسم میں مزیدار کھانے کو ہر کسی کا دل چاہتا ہے تو کیوں نہ آج  ہم آپ کو گھر میں قیمہ ان پیٹا پاکٹس بنا نے کی ترکیب بتائیں،  چائے کا کپ ساتھ نوش فرمانے سے اس ڈش کا  مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

قیمہ ان پیٹا پاکٹس بنانے کیلئے درکار اجزا: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، فرائی کی ہوئی پیاز آدھی پیالی، لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، پسا ہوا گرم مسالہ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، بیسن آدھی پیالی، ہری مرچ 3 سے 4 عدد، ہرا دھنیا 4 بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت، پیٹا بریڈ حسب ِ منشا۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، گرم مسالہ اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

 کڑاہی میں آدھی پیالی تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بیسن ڈال کر ہلکی آنچ پر خوب اچھی طرح بھونیں، جب خوشبو آنے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے۔

اس میں باریک کٹا ہوا ہرا مسالہ ملا کر ڈھانک کر دم پر رکھ دیں، پیٹا بریڈ کو درمیان سے کاٹیں اور اس کو لفافے کی طرح کھول کر اس میں قیمہ بھر دیں۔

 اس طرح کئی پیکٹس تیار کرلیں، اوپر سے پیاز کے لچھے ڈال کر اس مزیدار ڈش کو چائے کے ساتھ پیش کریں۔