مصر میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی، 3 افراد ہلاک ،94 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی مصر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
یہ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں سیلالی ریلے میں بہہ گئیں
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ٹرین کے الٹنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔