وزیرآباد میں سیلاب، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر نومولود2بہنیں اوربھائی دم توڑگئے

Aug 31, 2025 | 10:37:AM
وزیرآباد میں سیلاب، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر نومولود2بہنیں اوربھائی دم توڑگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔

 وزیر آباد میں سیلاب کی و جہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہونے کی وجہ سے آمدو رفت میں بھی شدید خلل آیا ہوا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

اس موقع پر متاثرہ خاتون نے کہا کہ مقامی ہسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔

یہ مزید پڑھیں:اللہ تعالیٰ نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو’’رحمت‘‘سے نواز دیا،تصاویر شیئر

واضح رہے کہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا۔