تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑیں گے

Aug 31, 2025 | 09:49:AM
تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جلد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمیم اقبال نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، آئندہ ہفتے کے دوران بی سی بی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جنوری 2025ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تمیم اقبال کچھ عرصہ قبل دل کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ان کی کرکٹ میں مختصر واپسی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں پشاور زلمی کی لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے شکست