روس کا پہلی مرتبہ اسلامک بینکنگ شروع کرنے کااعلان

Aug 31, 2023 | 19:50:PM
روس کا پہلی مرتبہ اسلامک بینکنگ شروع کرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روس کی تاریخ  میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، پائلٹ پروگرام کے تحت شروع کی گئی اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال دو سال ہوگا جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔یکم ستمبر کو 2 سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر یگا ۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں  تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا، جہاں ماضی میں اسلامی طور طریقے سے لین دین کا تجربہ کیا جا چکا ہے،اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا

خیال رہے کہ اسلامک بینکنگ شریعت کے تحت کام کرتی ہے، کیونکہ سود پر مشتمل لین دین اسلام میں ممنوع ہے۔