طالبات کی لڑائی، گتھم گتھا، ویڈیو وائرل ہو گئی

Aug 31, 2022 | 12:51:PM
طالبات, لڑائی، گتھم گتھا،ویڈیو وائرل ,سوشل میڈیا, بھارت , ٹوئٹر
کیپشن: طالبات کی لڑائی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اکثر لڑائی کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں طلباء کو انفرادی یا گروپ کی شکل میں آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے،اسی طرح کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں2 طالبات کو آپس میں لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  صارف نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں اکیڈمی کے باہر 2لڑکیوں کو آپس میں لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

وائرل ویڈیو میں دونوں لڑکیاں ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑ کر کھینچ رہی ہیں جبکہ ان کے ارد گرد دیگر افراد کا رش بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کچھ افراد بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن سب کی کوششیں بے سود جاتی ہیں،ویڈیو کے وائرل ہوتے  ہی سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے. 

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی!بڑی خبر آ گئی