کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

Aug 31, 2022 | 11:05:AM
 کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: انگلینڈ ٹیم
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان میں واپسی ہو رہی ہے ، آخری بار انگلینڈ ٹیم 2005 میں پاکستان ائی تھی ۔ انگلینڈ ٹیم 4 ٹی ٹوینٹی کراچی میں کھیلی گی جبکہ 3 ٹی ٹوینٹی لاہور میں کھیلےگی ۔ پاک انگلینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کل سے ہوگا۔ ک

راچی میں کھیلے جانے والے میچ میں وی آئی پی این اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، پریمیئم اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے، فرسٹ کلاس اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے جبکہ جنرل اینکلوژورز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہے۔ 

اسی طرح لاہور میں وی آئی پی اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے، پریمیئم اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، فرسٹ کلاس اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے جبکہ جنرل اینکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ 20 ستمبر کے میچ کی گیٹ منی پی ایم فلڈ ریلف فنڈ میں دی جائے گی۔