حریم شا ہ کے بھارتی گانوں پر رقص کی نئی ویڈیوز وائرل

Aug 31, 2021 | 22:27:PM
حریم شا ہ کے بھارتی گانوں پر رقص کی نئی ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) حریم شاہ ان دنوں ترکی کی سیروتفریح پر وہاں پر موجود ہیں۔وہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ان کی مزید نئی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ بھارتی گانوں پر جھوم رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں، پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بھارت ہی کے پنجابی گانے پر جھولے میں بیٹھی ہوئی جھوم رہی ہیں ۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کمنٹس سیشن کو آف کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اداکارہ نے ایک ویڈیو پاکستانی گانے پر بھی بنائی۔ گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے پنجابی رومانوی گانے ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بنائی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کسی کاسمیٹکس سٹور میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یا درہے کہ قبل ازیں  حریم شاہ  کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جو کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آئس کریم لینے کے لئے ہوٹل پر موجود ہیں، دکاندار ترکش زبان کے کسی گانے پر رقص کررہا ہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک سٹار کو بھی ڈانس کرنے کا کہہ رہا ہے جس پر حریم شاہ بھی رقص کررہی ہیں۔

وہاں موجود لوگوں نے حریم شاہ اور دکاندار کے اس انداز کو سراہا۔ حریم شاہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:انگریزی گانے پر بنائی علیزے شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی