انگریزی گانے پر بنائی علیزے شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Aug 30, 2021 | 23:07:PM
انگریزی گانے پر بنائی علیزے شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو واڑل ہوئی جس میں ان کو ایک انگلش گانے پر جھومتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ  کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔ا ن کی مقبولیت کا انذازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا جس میں وہ بتارہی ہیں کہ مجھ  سے انگلش گانے کے بارے پوچھا جارہا ہے سمجھ نہیں آرہا جو میں نے گایا جس کے بعد وہ معروف گلوکارراحت فتح علی کا گایا گانا گا رہی ہیں۔

ایک دوسری ویڈیو میں اداکارہ علیزے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گرؤنڈ پر ایک انگلش گانا چل رہا ہے جس پر وہ جھوم رہی ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں ایک مختصر سی تحریر بھی لکھی، اداکارہ نے لکھا کہ' آپ نے مجھے دوبارہ پسند کیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق مس انڈیا یونیورس کاشلپا شیٹھی کے شوہر پر نشہ پلا کر غیر اخلاقی فلم بنانے کا الزام