اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی مہنگی ہو گیئں

Aug 31, 2021 | 17:32:PM
اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی مہنگی ہو گیئں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی مہنگی ہوگئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 167 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 166.90 روپے سے بڑھ کر 167.20 روپے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو  1 روپے مہنگاہوکر سال کی بلند سطح 197 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگاہوکر سال کی بلند سطح  230 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 25 پیسے مہنگاہوکر 45.60 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 10 پیسے مہنگاہوکر 44.40 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لئے سبق ہے۔۔ ترجمان طالبان