کاروباری برادری چاہتی ہے معیشت ٹھیک ہو ،کچھ عناصر راہ میں رکاوٹ، ایس ایم تنویر

Sep 30, 2025 | 22:26:PM
 کاروباری برادری چاہتی ہے معیشت ٹھیک ہو ،کچھ عناصر راہ میں رکاوٹ، ایس ایم تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر کا کہنا ہےکہ کاروباری برادری چاہتی ہے کہ معیشت ٹھیک ہو ،ہم فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملے ہیں،فیلڈ مارشل  اور وزیراعظم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،کچھ عناصر ہیں جو اس راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہآئی ایم ایف کا قرضہ بڑھ رہا ہے،تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے ،ان مسائل کا حل کاروبار ہے، بجٹ کا 25 فیصد ضائع ہو رہا ہے ،تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جانیوالا بجٹ کسی کو نظر آتا ہے ؟ تعلیم اور صحت پر 3.2 ٹریلین روپے خرچ ہو رہے ہیں،اس بجٹ کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آتا ،ایسا لگتا ہے پورا نظام فیل ہو چکا ہے،نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے،ان مسائل کا حل چھوٹے چھوٹے صوبے بنانا ہے،ہر ڈویژن کو صوبہ کا درجہ دیا جا سکتا ہےاتنے بڑے بڑے صوبے ایک وزیر اعلیٰ سے نہیں سنبھالے جا سکتے،ہم اپنے بچوں کو تعلیم اور صحت نہیں دے سکتے،حکومت ان لوگوں کو پکڑے جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے،اتنے بھاری ٹیکسز پر کاروبار نہیں چل سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ، 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا