مشہور کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)مشہور کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر شدید علالت کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے
اہلِ خانہ کے مطابق اب ان کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے اور وہ کومہ میں جا چکے تھے۔
گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ چکے تھے۔
لکی ڈئیر گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے اور سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شوبز شخصیات کا اداکار شہزاد بلا کے انتقال پر اظہار افسوس