شوبز شخصیات کا اداکار شہزاد بلا کے انتقال پر اظہار افسوس

Sep 30, 2025 | 12:27:PM
شوبز شخصیات کا اداکار شہزاد بلا کے انتقال پر اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی معروف ولن اور ہدایتکار شہزاد بلا  کے  انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

 پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد  گذشتہ روز انتقال کر گئےتھے۔

یاد رہے شہزاد بلا کئی برس سے مختلف امراض میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث حالت مزید بگڑ گئی تھی۔

 سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جبکہ وہ بطور ولن اپنے کردار کیلئے جانے جاتے تھے، انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار نبھائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:چالان کس کا کریں؟ بنا ڈرائیور کی کار کے غلط یوٹرن پر پولیس پریشان