ویمن ورلڈ کپ :گوگل کے ڈوڈل پر کرکٹ کا رنگ

Sep 30, 2025 | 09:45:AM
ویمن ورلڈ کپ :گوگل کے ڈوڈل پر کرکٹ کا رنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کر لیا ہے۔

اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے

 اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ 

یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔

 یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:سابق بھارتی کپتان کا انڈیا کو پاکستان سے صلح کرنے کا مشورہ