امام الحق کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ چائے پیتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 30, 2023 | 22:37:PM
امام الحق کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ چائے پیتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: پاکستانی کھلاڑی حیدرآباد میں چائے پیتے ہوئے
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امام الحق نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ چائے پیتے تصویر شیئر کردی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ چائے پینے کی تصاویر شیئر کردیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے ”چائے اور ہم“کا کیپشن لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کی کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے انوکھی تجویز، جان کر آئی سی سی بھی دنگ رہ جائے

تصویر میں ان کے ساتھ کپتان بابر اعظم، مسٹری سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر زمان خان کو چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورام اپ میچ سے قبل حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی تھی۔