وطن واپسی کا منتظر پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا

Sep 30, 2023 | 09:19:AM
پی آئی اے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر مسافر جدہ کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر31 سالہ مسافر جدہ کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کے باعث 275 مسافر ہوٹل منتقل کیے گئے تھے. 

مسافروں میں گجرانوالہ کا  رہائشی ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔ مسافر کی ڈیڈ باڈی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جدہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرمیت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مستونگ خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق جمعے کو انتقال کر جانے والے ذکیس احمد کی میت پوسٹمارٹم سمیت دیگر کارروائی کی تکمیل پر پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی۔ ممکنہ طور پر دو سے تین روز میں جدہ میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے بعد نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔