2 اکتوبر سے مرحلہ وار مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

Sep 30, 2022 | 19:56:PM
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، مرحلہ وار، کراچی، مسافر ٹرینیں بحال، فیصلہ ،
کیپشن: ٹرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا،جس میں 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کیاگیا،پاکستان ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔ 
اجلاس میں پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں میں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کو 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 5 اکتوبر سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی اپنے مقررہ روٹ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے۔انِ تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سفری دورائنے کا جائزہ 30روز بعد لیا جائے گا اور بتدریج کم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 34 پیسے فی کلو کی کمی