ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 34 پیسے فی کلو کی کمی 

Sep 30, 2022 | 18:52:PM
ایل پی جی ، قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے 34 پیسے فی کلو کی کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 20 پیسے مقررہو گئی،قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے سستا ہو گیا،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار374 روپے 25 پیسے مقررہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کیلئے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کسان رہنماؤں کو پھر مذاکرات کیلئے بلا لیا